واشنگٹن (19 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے ایرانی گیس فیلڈ پر حملے سے لاعلم نکلے دوبارہ حملے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کے ایرانی گیس فیلڈ پر حملے سے لا علم نکلے۔ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی پارس گیس فیلڈ پر دوبارہ حملے سے روک دیا جب کہ ٹرمپ نے ایران کو سخت خبردار کیا ہے کہ قطری ایل این جی پر دوبارہ حملہ نہیں کرنا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ایران کی پارس گیس فیلڈ پر حملے کا علم نہیں تھا۔ قطر بھی ایرانی گیس فیلڈ پر حملے میں کسی صورت ملوث نہیں تھا۔اسرائیلی حملے میں گیس فیلڈ کا نسبتاً چھوٹا حصہ متاثر ہوا۔ امریکا کو اس خاص حملے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا، ایران کو بھی گیس فیلڈ پر حملے کے حقائق کا علم نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں قطر ملوث ہے اور نہ اس کو اندازہ تھا کہ ایسا حملہ ہونے والا ہے۔ ایران نے قطر کی ایل این جی تنصیب کے ایک حصے پر بلا جواز حملہ کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران کی جنوبی پارس گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کرے گا۔ اس وقت تک ایسا نہیں کرے گا، جب تک ایران ایسا کوئی حملہ نہ کرے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر قطر پر دوبارہ حملہ ہوا تو ایران کی پوری گیس فیلڈ کو اڑا دیں گے اور ایران پر ایسی طاقت سے حملہ کریں گے کہ پہلے اس نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ایران جنگ سے متعلق تمام خبریںٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں تشدد اور تباہی کی اس سطح تک نہیں جانا چاہتا، جس میں ایران کے مستقبل پر طویل اثرات ہوں۔ لیکن قطری ایل این جی تنصیب پر دوبارہ حملہ ہوا تو مزید تباہی سے گریز نہیں کروں گا۔ایران کی پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملہ، گیس کی پیداوار معطل، ایران کے جوابی حملے