قطر کا ایران کے حملوں پر سخت جواب:ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

Wait 5 sec.

دوحہ : قطر نے ایرانی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی سمیت سیکیورٹی عملے کو ’ناپسندیدہ ‘‘قرار دے کر چوبیس گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قطر نے اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی اور حالیہ حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف سخت سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی اور سیکیورٹی عملے کو ‘ناپسندیدہ’ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی ملٹری اتاشی اور ان کے سیکیورٹی عملے کو 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے جس کے اندر انہیں لازمی طور پر قطر سے نکلنا ہوگا۔یہ فیصلہ قطر کے اہم صنعتی مرکز ‘راس لفان’ پر حالیہ میزائل حملوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔قطر کا موقف ہے کہ ایران کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے، اور قطر اپنی سلامتی و قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔