ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب بھیاسرائیلی حملے میں شہید

Wait 5 sec.

تہران : ایران کےانٹیلی جنس وزیراسماعیل خطیب بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ، انھیں پاسداران انقلاب کے کمانڈ سینٹر پر حملے میں شہید کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک جذباتی پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ "عزیز ساتھیوں کے بزدلانہ قتل نے ہمیں دل شکستہ کر دیا ہے”۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی شب تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسماعیل خطیب شہید ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کارروائی کا ہدف ایران میں موجود فوجی تنصیبات تھیں۔ایرانی حکام کے مطابق تہران کے علاوہ صوبہ لورستان پر ہونے والے حملے میں بھی 7 افراد شہید اور 56 زخمی ہوئے، جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اپنے بیٹے سمیت شہید ہو گئے تھے، جس کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی تھی۔