دنیا کا واحد ملک، جہاں آج عید منائی جا رہی ہے!

Wait 5 sec.

کراچی (19 مارچ 2026): سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں کہیں چاند نظر نہیں آیا مگر دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں آج عید منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ، ایشیائی، یورپی اور مغربی ممالک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عیدالفطر کل (جمعہ) 20 مارچ کو منائی جائے گی جب کہ ہمارے خطے میں 21 مارچ کو عید ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تاہم ایک اسلامی ملک ایسا بھی ہے، جہاں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور وہاں آج عیدالفطر روایتی اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔وہ اسلامی ملک افغانستان ہے، جہاں کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر مختلف صوبوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا تھا، جس کے بعد آج وہاں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سپریم کورٹ نے باضابطہ طور پر مختلف صوبوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ اس طرح افغانستان میں عید الفطر آج (بروز جمعرات) عید الفطر منائی جائے گی۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ شوال کا چاند فرح، ہلمند اور غور سمیت کئی علاقوں میں دیکھا گیا جس کے بعد عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔طالبان حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر 4 ہزار 596 قیدیوں کو رہا جب کہ 4 ہزار 407 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آئے گا؟ سپارکو کی نئی پیشگوئی