مدھیہ پردیش میں ایل پی جی بحران، کٹنی کے 4 سرکاری اسکولوں سے سلنڈر چوری، مڈ ڈے میل پر بحران

Wait 5 sec.

 حکومت کی طرف سے ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہونے کے دعوؤں کے باوجود عوام میں گیس کے حوالے سے گھبراہٹ اور پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ حد تو تب ہوگئی جب سلنڈر کی مارا ماری میں چور بھی سرگرم ہوگئے۔ اس اثنا میں مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں ایک چونکانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چوروں کے ایک گروہ نے بارواڑہ تھانہ علاقے میں ایک نہیں بلکہ 4 سرکاری اسکولوں کو نشانہ بنایا اور وہاں موجود ایل پی جی گیس سلنڈر پر ہاتھ صاف کردیا۔ اس واردات سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ایل پی جی بحران کے دوران چھاپے ماری اور سلنڈر ضبطی جاری پھر بھی لوگ سڑکوں پر، کئی ریسٹورنٹ اور انڈسٹری بندملک کے عوام موجود وقت میں جہاں ایک طرف ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایل پی جی کی قلت سے پریشان ہیں وہیں اب دوسری طرف سلنڈر چوری کی واردات نے عوام کی مشکل اور پولیس کے لیے سردرد بڑھادیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فی الحال جانچ شروع کردی ہے۔ ساتھ ہی اسکولوں میں سکیورٹی بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے۔ اسکول کے پرنسپل نے اس سلسلے میں تحریری شکایت بھی درج کرائی ہے۔ اس واردات کے بعد اب بچوں کے دوپہر کے کھانا ’مڈ ڈے میل‘ پر بحران آسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع کے سرکاری سیکنڈری اسکول بھجیا ودیالیہ کے پرنسپل نے پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چور رات کے وقت اسکول میں گھس آئے اور گیس بھرے 4 سلنڈر چوری کر لیے۔ اسی رات گینگ نے بھجیا گرلز اسکول سے بھی ایک سلنڈر چوری کیا۔ گورنمنٹ سیکنڈری شالا اسکول پرسیل سے 3 سلنڈر چوری ہونے کی تحریری شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔ پنشوکھر گورنمنٹ سیکنڈری اسکول میں بھی چوروں نے حملہ کرکے سلنڈر چوری کر لیے۔گیس بحران کے درمیان حکومت کا فیصلہ، پی این جی کنکشن رکھنے والوں کو اب نہیں ملے گی ایل پی جیوہیں دوسری طرف سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قلت کے درمیان ضلعی انتظامیہ نے کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ سخت رویہ اپناتے ہوئے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے لیکن اسکولوں میں ہونے والی ان چوریوں نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔معاملے کی سنگینی کے بارے میں کٹنی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو وشوکرما نے بتایا کہ مختلف اسکولوں سے سلنڈر چوری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تمام معاملات میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔ پولیس ٹیمیں متحرک ہیں جلد اس گینگ کو بے نقاب کرکے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔