ایران کی دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کی وارننگ جاری

Wait 5 sec.

دبئی(16 مارچ 2026): ایران نے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کی وارننگ جاری کر دی ہے، جس کے بعد خطے میں ہائی الرٹ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ایرانی میڈیا آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چند گھنٹوں کے اندر علاقہ خالی کر دیں۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے وہاں امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں۔اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی اطلاعات کے بعد طیاروں کی لینڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ دبئی آنے والی متعدد پروازوں کو ایئرپورٹ سے دور فضا میں ‘ہولڈنگ پیٹرن’ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔مقامی انتظامیہ نے سڑکوں پر موجود ڈرائیورز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی کارروائیوں اور سیکیورٹی اقدامات کے پیشِ نظر متبادل راستے اختیار کریں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔