قتل کی افواہوں کے دوران نیتن یاہو کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

Wait 5 sec.

تل اتیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی ہلاکت کی خبروں کے بعد ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک کیفے میں کافی آرڈر کرتے ہوئے نظر آئے اور افواہوں پر طنزیہ انداز میں ردعمل بھی دیا۔جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہہ رہے ہیں کہ ”میں مر چکا ہوں … کافی کے لئے۔“ ”میں اپنے لوگوں کے لیے مر مٹنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے ویڈیو کے دوران اپنے دونوں ہاتھ کیمرے کے سامنے دکھاتے ہوئے کہا کہ ”کیا آپ میری انگلیاں گننا چاہتے ہیں؟ یہاں بھی ہیں اور یہاں بھی، دیکھیں بالکل ٹھیک ہیں۔“دراصل سوشل میڈیا پر بعض پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو میں ایک ہاتھ میں چھ انگلیاں نظر آرہی تھیں اور یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔نیتن یاہو کا اسرائیلی شہریوں کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ لوگ تازہ ہوا لینے کے لئے باہر نکلیں لیکن محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہیں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا حوصلہ حکومت، فوج اور خفیہ اداروں کو طاقت دیتا ہے اور ایران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو اسے کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔