فوری طور پر واضح نہیں کہ علی لاریجانی زخمی یا جاں بحق ہو گئے، اسرائیلی میڈیا

Wait 5 sec.

تل ابیب (17 مارچ 2026): اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار اور سیکریٹری اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے گزشتہ رات کے حملوں کے اہداف میں علی لاریجانی بھی شامل تھے، تاہم فوری طور پر واضح نہیں کہ علی لاریجانی زخمی یا ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ پیر کے روز علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیا تھا۔گزشتہ روز علی لاریجانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام خط میں کہا تھا مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں۔ اور کہا کہ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ؟ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے وہ حمایت اور یکجہتی دیکھنے کو نہیں ملی جس کی توقع تھی۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںانھوں نے کہا کہ ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے لیکن کیا کچھ مسلم حکومتوں کا رویہ ہمارے خلاف ہے۔ ایسا اسلام کیسا ہے؟