گولڈ فش نے کار چلا کر سب کو حیران کر دیا، نیا عالمی ریکارڈ

Wait 5 sec.

(17 مارچ 2026): آپ نے مچھلیاں پانی میں تیرتی دیکھی ہوں گی مگر ایک پالتو گولڈ فش نے کار چلا کر سب کو حیران اور نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گولڈ فش ایک ڈچ انجینئر تھامس ڈی وولف نے پالی ہوئی ہے، جس کا نام بلب ہے۔ ڈچ انجینئر نے سنہری مچھلی کے لیے چار پہیوں والی ایک منفرد گاڑی بنائی۔ جس نے صرف ایک منٹ میں 40 فٹ کا فاصلہ طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔اس منفرد گاڑی میں ڈرائیور کی نشست کی جگہ پانی سے بھرا ایک ٹینک نصب کیا گیا تھا، جس کے اندر لگے سینسرر مچھلی کی حرکت کو پڑھ کر گاڑی کی سمت بدلنے کے لیے اسٹیئرنگ کا کام انجام دیتے تھے۔ریکارڈ بنانے کے لیے بلَب نامی گولڈ فِش کو اس خاص گاڑی میں رکھا گیا، جس نے ایک منٹ میں 40 فٹ اور 3.46 انچ کا فاصلہ طے کر کے گولڈ فِش کے ذریعے موشن سینسنگ گاڑی چلانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔تھامس ڈی وولف نے بتایا کہ اگرچہ گولڈ فِش کے ذریعے چلنے والی کار عملی زندگی میں زیادہ کارآمد نہیں لگتی، لیکن اس میں استعمال ہونے والی موشن سینسنگ ٹیکنالوجی معذور افراد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔