کیا ایران جنگ اس ہفتے ختم ہوسکتی ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ابھی کچھ بتا نہیں سکتا، جنگ جلد ختم ہوجائے گی لیکن اس ہفتے نہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے میڈیا گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کیا ایران جنگ اس ہفتے ختم ہوسکتی ہے؟ جس پر انھوں نے کہا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جنگ جلد ختم ہوجائے گی، ایران میں اس وقت ایسی کوئی قیادت موجود نہیں جس سے مذاکرات کیے جا سکیں۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا "میرے خیال میں ایران کا نیا سپریم لیڈر بھی اب زندہ نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ وہاں بات چیت کے لیے کوئی قیادت ہی موجود نہیں۔”انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اب تک اسے ہمارے خلاف استعمال کر چکا ہوتا، ایران کی "بدمعاشی” ہی وہ وجہ تھی جس کے باعث ابراہیمی معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں آئیں۔صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہ کرنے والے ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کی نقل اتاری اور کہا کہ جب ان سے مدد کی اپیل کی گئی تو جواب ملا کہ "ہم اس میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔”امریکی صدر نے گلہ کیا کہ امریکہ گزشتہ 40 سال سے ان ملکوں کی حفاظت کر رہا ہے اور انہیں بچایا ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر یہ ممالک امریکہ کی مدد کے لیے تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے سے معلوم تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کو ایک معاشی ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گا، اسی لیے سپلائی لائنز کو بحال رکھنا عالمی ذمہ داری تھی۔