(17 مارچ 2026): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موت کی افواہوں کے دوران ان کی جاری کردہ مشکوک ویڈیوز معاملے کو مزید گھمبیر بنا رہی ہیں۔ایران کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایک حملے میں ہلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا اور نیتن یاہو کے اس دوران منظر عام سے غائب رہنے نے اس خبر کو مزید تقویت دی۔اسرائیل کی سکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نظر نہیں آئے جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑلیا۔ جس پر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں تمام افواہوں کو غلط قرار دیا گیا۔تاہم اسرائیلی وزیراعظم کی ہلاکت کی تیزی سے پھیلتی خبروں کے درمیان 12 مارچ کو نیتن یاہو کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کو دھمکیوں بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔ تاہم اس ویڈیو میں ان کی ایک ہاتھ میں چھ انگلیاں نظر آئیں، جس کو لوگوں نے فوری نوٹ کیا اور اس ویڈیو کو اے آئی سے بنائی گئی ایک جعلی ویڈیو قرار دیا۔مذکورہ ویڈیو کے صارفین کی جانب سے جعلی قرار دے کر مسترد کیے جانے کے بعد گزشتہ روز نیتن یاہو نے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی نیتن یاہو کی ایک اور ویڈیو جاری کی گئی، مگر وہ بھی مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔אומרים שאני מה? צפו >> pic.twitter.com/ijHPkM3ZHZ— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) March 15, 2026 اس ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک کیفے شاپ کے کاؤنٹر سے کافی لیتے ہوئے نظر آئے۔ وہ عبرانی زبان میں اپنے مرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’میں کافی پر مر گیا ہوں‘‘۔ اس دوران وہ اپنے دونوں ہاتھ بھی اٹھا کر دکھاتے ہیں کہ ان کی کُل 10 انگلیاں ہیں۔تاہم اس ویڈیو میں سب سے زیادہ اچھنبے کی بات ہے، وہ کافی سے لبالب بھرا کپ۔نیتن یاہو جب اس کپ کو اٹھاتے اور ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں لیتے ہیں تو یہ حیران کن طور پر چھلکتا نہیں ہے بلکہ کافی کی سطح ہلنے کے بجائے منجمد دکھائی دیتی ہے۔دوسری مضحکہ خیز بات یہ ہوتی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کافی کی چند چسکیاں لے کر جب کپ نیچے لاتے ہیں تو کپ میں کافی اتنی ہی لبالب بھری ہوتی ہے اور اس میں معمولی کمی بھی دکھائی نہیں دیتی۔سوشل میڈیا صارفین بھی ان تمام غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ کیسی کافی ہے جو کپ میں بھری ہوئی ہے لیکن چھلک نہیں رہی۔کچھ صارفین نے یہ تک کہا کہ جس کیفے کی نیتن یاہو کافی پیتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ پہلے ہی بند ہوچکا ہے۔ایران جنگ سے متعلق تمام خبریںسوشل میڈیا پر مشکوک قرار دیے جانے کے بعد اب نیتن یاہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تیسری ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسی تفریحی مقام پر موجود ہیں اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔שומרים על ההנחיות ומנצחים ביחד >> pic.twitter.com/HC5w3PqKuV— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) March 16, 2026 لیکن سوشل میڈیا صارفین اس کو بھی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی دنیا کو دھوکا دینے والی جعلی تصویر قرار دے رہے ہیں۔