لندن (17 مارچ 2026): کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے لبنان میں جاری لڑائی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کو انتہائی تشویش ناک قرار دے دیا۔مغربی ممالک نے اسرائیل اور لبنان پر زور دیا ہے کہ وہ پائیدار سیاسی حل کے لیے بات چیت شروع کریں، مشترکہ بیان میں ان ملکوں نے حزب اللہ سے غیر مسلح ہونے اور اسرائیل پر حملے بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مغربی ممالک نے حزب اللہ کی جانب سے ایران کی جنگ میں شامل ہونے کے فیصلے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بڑے پیمانے پر زمینی حملے کے تباہ کن انسانی نتائج ہوں گے اور یہ ایک طویل تنازع کا باعث بن سکتا ہے، اسے روکنا ضروری ہے۔دریں اثنا، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں، صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں کو خالی کرنے کا حکم صادر کیا کہ وہ حزب اللہ کو نشانہ بنا رہے ہیں گاؤں والے علاقہ چھوڑ دیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’’اسرائیلی فوج حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے فوجی انفرااسٹرکچر پر جلد حملہ کرے گی، آج صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں بیروت کے تین علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘