ایران کے خلیجی ممالک پر حملے جاری: ’اسرائیل نے امریکہ کو ایران جنگ میں نہیں گھسیٹا،‘ نیتن یاہو

Wait 5 sec.

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو ایران جنگ میں نہیں گھسیٹا اور امریکی صدر ٹرمپ ہمیشہ وہی فیصلے کرتے ہیں جو اُن کے خیال میں امریکہ کے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ہوں۔ دوسری جانب گذشتہ چند گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین سے میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔