ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران تیسرے ایف 16 طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ لڑا کا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں اینٹی ایئر کرافٹ فائر کی زد میں آیا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مشن منصوبے کے مطابق مکمل کیا ہے۔یہ پڑھیں: ایران جنگ میں ’’16 امریکی طیارے‘‘ تباہ ہو چکے، بلومبرگعلاوہ ازیں ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل، ایران کے طاقتور حملوں کا جواب نہ دے سکنے پر مایوس ہیں۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل خلیج میں نجی کشتیوں اور مسافر جہازوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں، بزدلانہ حملے دوبارہ کیے تو امریکا اسرائیل کو شدید جوابی کارروائی کا سامنا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلومبرگ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 16 امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں جن میں ریپر اسٹرائیک ڈرون بھی شامل ہیں۔