روپے کا ڈالر کے مقابلے کمزور ہو کر 100 کی طرف بڑھنا آنے والی مہنگائی کا واضح اشارہ: راہل گاندھی

Wait 5 sec.

ہندوستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ اور صنعتی ایندھن کی قیمتوں میں تیز اضافے نے ملک میں آنے والی مہنگائی کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔ مشکل حالات کے درمیان لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 100 کے قریب پہنچتی ہے اور ایندھن مزید مہنگا ہوتا ہے تو اس کا براہِ راست اثر عام لوگوں کی زندگی پر پڑے گا۔ایل پی جی بحران: ’یہ کمزور اور دباؤ میں چلنے والی خارجہ پالیسی کا نتیجہ‘، راہل گاندھی نے پھر پی ایم مودی کو ٹھہرایا ذمہ دارراہل گاندھی نے اس معاملہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں کچھ اہم حقائق سامنے رکھے ہیں۔ مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ آنے والی مہنگائی کے واضح اشارے ہیں۔ کانگریس لیڈر کے مطابق اگر موجودہ حالات جاری رہے تو پیداوار اور نقل و حمل کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کا سب سے زیادہ اثر چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) پر پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔راہل گاندھی نے موجودہ حالات پر اپنی فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے حالات رہے تو غیر ملکی سرمایہ کار (ایف آئی آئی) تیزی سے اپنا سرمایہ نکال سکتے ہیں، جس سے شیئر بازار پر دباؤ بڑھے گا اور معیشت میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر خاندان کی جیب پر براہِ راست اور گہرا اثر پڑے گا۔ راہل گاندھی نے خدشہ ظاہر کیا کہ انتخابات کے بعد پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے، جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔रुपये का डॉलर के मुकाबले कमजोर होकर 100 की तरफ बढ़ना और इंडस्ट्रियल फ्यूल की कीमतों में तेज़ बढ़ोतरी - ये सिर्फ आंकड़े नहीं, आने वाली महंगाई के साफ संकेत हैं।सरकार चाहे इसे “नॉर्मल” बताए, लेकिन हकीकत ये है:• उत्पादन और ट्रांसपोर्ट महंगे होंगे• MSMEs को सबसे ज्यादा चोट…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 21, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے پاس حالات سے نمٹنے کے لیے نہ کوئی واضح سمت ہے اور نہ ہی ٹھوس حکمت عملی، بلکہ صرف بیانات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اصل سوال یہ نہیں ہے کہ حکومت کیا کہہ رہی ہے، بلکہ یہ ہے کہ عام آدمی کی تھالی میں کیا بچ رہا ہے۔ راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد مہنگائی، روپے کی گرتی قدر اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر سیاسی بحث ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے۔