تہران : ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اپنے صاحبزادے سمیت شہید ہوگئے جس کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ علی لاریجانی امریکی اور صہیونی حملے میں اپنے بیٹے مرتضیٰ سمیت شہید ہوئے۔اس کے علاوہ علی لاریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی باپ بیٹے کی شہادت کا اعلان کردیا گیا، پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بندہ خدا اپنے رب کے پاس شہید کے طور پر پہنچ گیا، شہادت پر تعزیت اور اللہ سے مرحوم کی مغفرت کی دعا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاسداران انقلاب کی رضاکار بسیج فورس کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی کی اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید سلیمانی نے بسیج کو مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا، شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور مزاحمت کا راستہ جاری رکھا جائے گا۔گزشتہ روز علی لاریجانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام خط میں کہا تھا کہ مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں؟ اور کہا کہ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ؟ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے وہ حمایت اور یکجہتی دیکھنے کو نہیں ملی جس کی توقع تھی۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںانہوں نے کہا کہ ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے لیکن کیا کچھ مسلم حکومتوں کا رویہ ہمارے خلاف ہے۔ ایسا اسلام کیسا ہے؟ ایرانی بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق