برطانیہ: رمضان المبارک کے دوران مسجد میں نمازیوں کا نیا ریکارڈ قائم

Wait 5 sec.

مانچسٹر (22 مارچ 2026): حالیہ ماہ رمضان المبارک کے دوران وکٹوریہ پارک کی سینٹرل مسجد میں نمازیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان المبارک میں مانچسٹر وکٹوریہ پارک کی سینٹرل مسجد میں نمازیوں کا ریکارڈ قائم ہوا۔ نمازوں، تراویح اور اجتماعی افطار میں حالیہ ماہ مقدس میں ایک لاکھ پانچ ہزار افراد نے شرکت کی۔اس بار افطار کے لیے مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔مسجد کے فنانس سیکریٹری سہیل انور کے مطابق عید کے دن 12 ہزار سے زائد افراد نے 5 جماعتوں کے دوران نماز عید ادا کی اور رمضان کے 29 دنوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار افراد نے مسجد کا رخ کیا، یہ تمام افراد جمعے کے اجتماعات، تروایح، نماز پنچگانہ اور افطار کی تقریبات میں شریک ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران 21 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا جبکہ بچوں کے افطار میں 1400 اور بین المذاہب افطار میں 1200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ اس سال ماہ رمضان کے دوران تراویح کے وقت حملے کے لیے سینٹرل مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 2 مسلح افراد گرفتار ہوئے، لیکن یہ واقعہ بھی مسلمانوں کو خوفزدہ نہیں کرسکا۔