فرقہ وارانہ بیان بازی کے بجائے گنگا کی صفائی پر دھیان دیں، یوپی کی کابینی وزیر کو ایس پی نے بنایا نشانہ

Wait 5 sec.

اتر پردیش کی بی جے پی حکومت میں کابینہ وزیر بے بی رانی موریہ کی جانب سے گنگا کی صفائی سے متعلق اکھلیش یادو کے بیان کو فرقہ وارانہ اور فسادی قرار دیئے جانے پر سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی سربراہ کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ترجمان منوج کاکا نے ریاستی وزیر بے بی رانی موریہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں فرقہ وارانہ اور فسادی بیانات دینا بند کر دینا چاہیے اور گنگا کی صفائی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہیں اکھلیش یادو کے سائنسی نقطہ نظر کو سمجھنا ہوگا۔’ بلڈوزر کے تیل-پانی کا انتظام کرے گا اپوزیشن‘، ملاوٹی چنے پر اکھلیش یادو نے یوگی حکومت کو بنایا نشانہمنوج کاکا نے مزید کہا کہ ماں گنگا کا پانی تبھی بہتر ہوگا جب اس کے بی او ڈی اور سی او ڈی کی سطح 2 سے کم ہوجائے گی۔ کاکا نے یہ بیان لکھنؤ میں بے بی رانی موریہ کے ریمارکس کے جواب میں دیا۔ ایس پی ترجمان نے کہا کہ اکھلیش یادو نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) اور کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (سی او ڈی) کی سطح بے حد ضروری ہے۔ صاف پانی میں دونوں کی سطح 2 ایم جی فی لیٹر سے کم ہوناچاہئے۔ یہی نہیں انہوں نے الزام لگایا کہ وارانسی اور کانپور سمیت کئی شہروں میں صنعتی فضلہ، سیور کا گندا پانی اور دیگر آلودگی براہ راست گنگا میں بہائی جا رہی ہے جو کہ ضابطوں کے خلاف ہے۔ اس پر کوئی بحث نہیں ہے۔’ہوا ہوائی ہو گئے ہوائی اڈے‘، اترپردیش کے 6 ایئرپورٹ سے پروازیں بند ہونے پر اکھلیش یادو کا طنزایس پی کے ترجمان نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نمامی گنگے پر 55,000 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن حکومت ہند (سی اے جی) بھی کہتی ہے کہ کہ کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ انہوں نے بے بی رانی موریہ سے اپیل کی کہ فرقہ وارانہ بیانات دینے کے بجائے بہتر ہوگا کہ اکھلیش یادو کے سائنسی پہلوؤں پر تحقیق کریں۔ آپ کو پتا چلے کہ فسادی بیانات سے گنگا صاف نہیں ہوگی۔