لندن (20 مارچ 2026): ایران میں امریکا کی جنگ نےفوجی وسائل اور فضائی دفاع کو کم کر دیا ہے اور یہ برسوں تک امریکی فوجی طاقت کو ختم کر سکتی ہے۔برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایران جنگ سے متعلق ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران میں امریکا کی جنگ نے فوجی وسائل اور فضائی دفاع کو کم کر دیا ہے، یہ جنگ برسوں تک امریکی فوجی طاقت کو ختم کر سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ جنگ سے امریکی مسلح افواج پر دباؤ بڑھے گا اور جنگ کا اثر تنازعات ختم ہونے کے طویل عرصے بعد بھی محسوس کیا جائےگا۔امریکی بحریہ اورفضائیہ دونوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے، اور طویل جنگ امریکا کو دوسرے محاذوں پر کمزور کر سکتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتاییا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کو ہتھیار دوبارہ بنانے کے لیے بھاری فنڈز درکار ہوں گے جب کہ جنگی اخراجات دوسو ارب ڈالر تک جا سکتے ہیں۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں دی اکناموسٹ کے مطابق ، امریکا ایک طویل اور مہنگی جنگ میں پھنس سکتا ہے، ایران کی حکمت عملی عالمی معیشت کو بھی متاث رکر رہی ہے۔