فضائی حدود نہ مل سکی، امریکی بی ون بمبار طیارہ برطانیہ پہنچ گیا

Wait 5 sec.

لندن: فضائی حدود نہ ملنے پر امریکی بی ون بمبار طیارہ ایران پر حملے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلائٹ ٹریکنگ کا کہنا ہے کہ امریکی بی ون بمبار طیارہ کو یورپی ممالک نے فضائی حدود فراہم نہیں کیں۔رپورٹس کے مطابق فرانس، پرتگال اور اسپین نے امریکی طیارے کو فضائی حدود فراہم نہیں کیں۔ان ممالک کی فضائی حدود نہ ملنے کے باعث امریکی طیارے کو بحیرہ روم اور بحرِ اوقیانوس کے اوپر سے گزرنا پڑا۔واضح رہے کہ یورپ نے امریکی جنگی جہازوں کے لیے فضائی حدود بند کی ہوئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کیخلاف آپریشن وعدہ صادق چار کی 66 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ایران جنگ کے 21 ویں روز ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے خلاف آپریشن وعدہ صادق چار کی 66 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا نام ’یا زہرہ‘ رکھا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں کی گئی جب کہ اس حوالے سے میزائل اور ڈرون فائر کرنے کے مناظر جاری کیے گئے ہیں۔ایران کی جانب سے حملے تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے اہم اہداف پر کیے گئے ہیں۔ جب کہ پاسداران انقلاب نے اس لہر میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ان حملوں میں قدر، خرمشہر، خیبر شکن، قیام اور ذوالفقار میزائل استعمال کیے گئے ہیں، جو ٹھوس اور مائع ایندھن والے، ملٹی وار ہیڈ کے حامل ہیں جب کہ ڈرون حملے بھی 66 ویں لہر کا حصہ ہیں۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںپاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔