امریکا کا ایرانی ہیکنگ کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان، بڑا دعویٰ بھی کر دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن (20 مارچ 2026): امریکا نے ایرانی سائبر آپریشنز ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہیکنگ کی اطلاع دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا ایرانی سائبر آپریشنز ناکام بنانے کا بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی چار مبینہ اسپانسرڈ ویب سائٹس کو قبضے میں لے لیا گیا۔امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی ہیکنگ کی معلومات دینے والوں کے لیے دس ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ ریوارڈ فار جسٹس پروگرام کے تحت بھاری انعام کی پیشکش کر دی گئی ہے۔امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی سائٹس ایرانی وزارتِ اطلاعات کے ہیکنگ اور نفسیاتی آپریشنز میں استعمال ہو رہی تھیں، اور ان ویب سائٹس کے ذریعے صحافیوں اور مخالفین کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بانڈی نے کہا ایرانی وزارتِ اطلاعات نے ڈومینز کے ذریعے ہراسانی اور دہشت گردانہ مواد پھیلایا۔ دو ڈومینز سے ہزاروں افراد کی حساس معلومات لیک اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ امریکی اور غیر ملکیوں کو ای میل کے ذریعے بھی دھمکیاں بھیجی گئیں۔امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ایرانی ہیکٹوسٹ گروپ نے البانیا کی حکومت کی حساس دستاویزات بھی لیک کیں۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںانہوں نے مزید کہا کہ آن لائن دہشت گردی حقیقی دنیا میں تشدد کو بھڑکا سکتی ہے۔ ایرانی آپریشن کے چار ستون تباہ کر دیے ہیں، لیکن ہمارا مشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ امریکی محکمہ انصاف اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے سائبر سیکشن کی تحقیقات جاری ہیں۔