تہران: ایران کی جانب سے اپنے اہم تیل برآمدی مرکز ’خارگ‘ آئل ٹرمینل پر ممکنہ حملے کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر خارگ جزیرے پر تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو ایران اس کا فیصلہ کن جواب دے گا۔اپنے بیان میں بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے واضح کیا کہ جس ملک کی سرزمین سے حملہ کیا جائے گا، ایران اس ملک کی تیل اور گیس تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے وضاحت کی کہ ایرانی فوج جب کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔انہوں نے پڑوسی ممالک کو بھی پیغام دیا کہ اگر کسی ملک نے امریکا کو اپنی سرزمین خارگ جزیرے پر حملے کے لیے استعمال کرنے دی، تو اسے ایران کے ممکنہ ردعمل کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، جس میں اس کے توانائی کے مراکز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کا امریکا سے منسلک صنعتوں کو نشانہ بنانے کا اعلانواضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک روز قبل ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کا اشارہ دیا گیا تھا۔