آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے یورپی ممالک کا اہم اعلان

Wait 5 sec.

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان آبنائے ہرمز میں محفوظ راستہ فراہم کرنےکو تیار ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اہم سمندری گزرگاہ کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کریں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، جاپان نے ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پیغام دیا کہ توانائی پیدا کرنے والے ممالک کیساتھ مل کر پیداوار بڑھائیں گے۔ان ممالک نے اعلان کیا کہ توانائی مارکیٹس میں استحکام لائیں گے اور توانائی مارکیٹس کے استحکام کیلئے دیگر اقدامات بھی کیےجائیں گے۔اقدامات کا مقصد خطے میں کشیدگی کے باوجود عالمی توانائی کی فراہمی مستحکم رکھنا ہے۔