مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو عمان، فرانس، ملیشیا اور اردن کے رہنماؤں سے بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے سفارت کاری اور علاقائی استحکام کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ ہوئی بات چیت سے متعلق ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’میں نے اپنے بھائی سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ ایک مفید گفتگو کی اور عمان کے عوام کو پیشگی عید کی مبارکباد دی۔ ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ کشیدگی میں کمی اور بعد ازاں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہندوستان کی مذمت کو دہرایا اور ہندوستانی شہریوں سمیت ہزاروں افراد کی بحفاظت واپسی میں عمان کی کوششوں کو سراہا۔ ہندوستان اور عمان آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور آزادانہ بحری نقل و حمل کے حامی ہیں۔‘‘Had a productive conversation with my brother Sultan Haitham bin Tariq and conveyed advance Eid greetings to the people of Oman. We agreed on the need to prioritize dialogue and diplomacy for de-escalation and subsequent restoration of peace and stability. Reiterated India’s…— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2026وزیر اعظم مودی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’میں نے اپنے عزیز دوست صدر ایمانوئل میکروں سے مغربی ایشیا کی صورتحال اور کشیدگی میں فوری کمی کے ساتھ ساتھ مذاکرات اور سفارت کاری کی طرف واپسی کی ضرورت پر بات کی۔ ہم خطے اور اس سے آگے امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنی قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔‘‘Spoke with my dear friend, President Emmanuel Macron, on the situation in West Asia and the urgent need for de-escalation, as well as a return to dialogue and diplomacy. We look forward to continuing our close coordination to advance peace and stability in the region and…— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2026نریندر مودی نے ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے بھی بات کی۔ انہوں نے اس گفتگو کے تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’میں نے اپنے دوست ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے بات کی، انہیں اور ملیشیا کے عوام کو آنے والے تہوار ہری رایا عیدالفطر کی دلی مبارکباد دی۔ ہم نے مغربی ایشیا کی انتہائی تشویشناک صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔‘‘Spoke with my friend, Prime Minister Anwar Ibrahim of Malaysia, and conveyed warm greetings to him and the people of Malaysia on the occasion of the upcoming festival of Hari Raya Aidilfitri.We also discussed the deeply concerning situation in West Asia and reaffirmed our…— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2026ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے اردن کے بادشاہ سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’میں نے اپنے بھائی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو فون پر پیشگی عید کی مبارکباد دی۔ ہم نے مغربی ایشیا میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ مغربی ایشیا میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے قابل مذمت ہیں اور غیر ضروری کشیدگی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہندوستان اور اردن سامان اور توانائی کی بلا رکاوٹ ترسیل کی حمایت کرتے ہیں۔ خطے میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اردن کی کوششوں کو ہم نے دل کی گہرائی سے سراہا۔‘‘Conveyed advance Eid wishes to my brother, His Majesty King Abdullah II, the King of Jordan, over phone.We expressed concern at the evolving situation in West Asia and highlighted the need for dialogue and diplomacy for the early restoration of peace, security and stability in…— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2026