ایران جنگ کے خطرناک اثرات کے سبب توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔یورپی یونین کے رکن ممالک ہنگامی بنیادوں پر حل تلاش کرنے پر مجبور ہوگئے، برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس میں ممالک کے سربراہان موجود تھے جس میں واحد ایجنڈا بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور ایندھن کی سپلائی کے مسائل تھے۔یورپی رہنما فوری حل کی تلاش میں ہیں تاکہ عالمی مارکیٹ میں اثرات کم ہوں۔عالمی معیشت کو بچانے کے لیے یورپی یونین توانائی سپلائی پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔یہ پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے یورپی ممالک کا اہم اعلانواضح رہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان آبنائے ہرمز میں محفوظ راستہ فراہم کرنےکو تیار ہو گئے۔ان ممالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ اہم سمندری گزرگاہ کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کریں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، جاپان نے ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پیغام دیا کہ توانائی پیدا کرنے والے ممالک کیساتھ مل کر پیداوار بڑھائیں گے۔ان ممالک نے اعلان کیا کہ توانائی مارکیٹس میں استحکام لائیں گے اور توانائی مارکیٹس کے استحکام کیلئے دیگر اقدامات بھی کیےجائیں گے۔اقدامات کا مقصد خطے میں کشیدگی کے باوجود عالمی توانائی کی فراہمی مستحکم رکھنا ہے۔