اس دوران قومی جنرل سکریٹری اور چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ نے کہا کہ غریبوں، مزدوروں، محروموں، لاچاروں اور کمزوروں کی آواز بن کر راجدھانی میں اسمبلی کے گھیراؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے چھتیس گڑھ سمیت ملک بھر میں عوام کی آواز اٹھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ آپ کے ساتھ مل کر اس حکومت کو جگانا ضروری ہے۔ خاص طور سے منریگا کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ایک بڑا اور منفرد قانون تھا جو دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں تھا۔سچن پائلٹ نے کہا کہ اس حکومت کو غلط فہمی ہوگئی ہے۔ ملک کے کئی وزرائے اعظم ہوئے لیکن کسی بھی وزیر اعظم نے 75 سالوں میں ملک کے کسانوں کو دھوکہ نہیں دیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ میں بیٹھ کر جنگ کا اعلان کردیتے ہیں جن ممالک کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہے۔ آج خلیج میں ہمارے 95 لاکھ ہندوستانی رہتے ہیں، ان کی حفاظت کے لیے کیاگیا؟چھتیس گڑھ میں کانگریس کا بی جے پی دفاتر کا گھیراؤ، 'پی ایم کمپرومائزڈ' کے نعرےچھتیس گڑھ میں عوامی مسائل کو لے کر کانگریس نے اسمبلی کا گھیراؤ کیا اور ریاستی حکومت کو دعوؤں اور وعدوں سے اوپر اُٹھ کرعام لوگوں کے مسائل حل کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔ منگل کے روز کانگریس نے ایل پی جی بحران، منریگا بچاؤ سنگرام اور مقامی مسائل جیسے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، کسانوں سے دھوکہ، دھان کی خریداری میں وعدہ خلافی، گیس سلنڈر کی بڑھتی قیمتوں، بگڑتے ہوئے امن و امان اور ریاست میں منشیات کی کاشت اور کاروبار کے خلاف اسمبلی کا گھیراؤ کیا۔छत्तीसगढ़ कांग्रेस द्वारा आयोजित विधानसभा घेराव कार्यक्रम में शामिल होकर भारतीय जनता पार्टी की कई विफलताओं को प्रमुखता से उठाया। इनमें मनरेगा से जुड़े मुद्दे, एलपीजी सिलेंडर की कमी, भारत की कमजोर वैश्विक नीतियाँ, छत्तीसगढ़ में अफीम की खेती, धान खरीदी सहित अनेक जनसरोकारों के विषय… pic.twitter.com/hE2mL8R0hV— Sachin Pilot (@SachinPilot) March 17, 2026اس مظاہرے میں ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر چرن داس مہنت، قومی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سمیت کانگریس کے تمام لیڈران اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہتے کے دوران جیسے ہی کانگریس کارکنوں نے اسمبلی کی طرف مارچ کیا، پولیس نے انہیں روکنے کے لیے بیریکیڈ لگاکر روک دیا۔ اس دوران کانگریس کارکنوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان چھکا مکی بھی ہوئی۔اس دوران قومی جنرل سکریٹری اور چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ نے کہا کہ غریبوں، مزدوروں، محروموں، لاچاروں اور کمزوروں کی آواز بن کر راجدھانی میں اسمبلی کے گھیراؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے چھتیس گڑھ سمیت ملک بھر میں عوام کی آواز اٹھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ آپ کے ساتھ مل کر اس حکومت کو جگانا ضروری ہے۔ خاص طور سے منریگا کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ایک بڑا اور منفرد قانون تھا جو دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں تھا۔سچن پائلٹ نے کہا کہ اس حکومت کو غلط فہمی ہوگئی ہے۔ ملک کے کئی وزرائے اعظم ہوئے لیکن کسی بھی وزیر اعظم نے 75 سالوں میں ملک کے کسانوں کو دھوکہ نہیں دیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ میں بیٹھ کر جنگ کا اعلان کردیتے ہیں جن ممالک کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہے۔ آج خلیج میں ہمارے 95 لاکھ ہندوستانی رہتے ہیں، ان کی حفاظت کے لیے کیاگیا؟سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ منریگا سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کی سوچ ہے۔ منریگا غریبوں کو روزگار کا حق دیتی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی روزگار اسکیم نہ صرف قانون سازی کرتی ہے بلکہ منصوبے بھی بنانے کا کام کرتی ہے۔ اس کے تحت لاکھوں خاندانوں کو روزگار ملا ہے۔ بی جے پی حقوق چھیننے اور محروم کرنے کاکام کررہی ہے۔ اس حکومت نے قوانین بدل دیئے، اب مرکزی حکومت طے کرے گی کہ کیا کام ملے گا اور کیا نہیں،یہ حکومت خیرات بانٹنے کاکام کررہی ہے۔بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کسانوں کو ڈی اے پی، یوریا نہیں مل رہا ہے۔ 56 انچ کی حکومت کا کیا فائدہ جو کسانوں کو ڈی اے پی کا ایک تھیلا اور یوریا کا ایک تھیلا فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بہنوں اور ماؤں کو سلنڈر تک نہیں مل پا رہا ہے۔ آج پورے ملک میں گیس سلنڈر کی پریشانی ہے۔ گیس سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور کمرشل گیس بھی بند کر دی گئی ہے۔ آج سلنڈر 2500 روپے سے کم میں دستیاب نہیں ہے اور ایمرجنسی میں 4000 روپے تک ادا کرنا پڑتا ہے۔