حیدرآباد (17 مارچ 2026): آپ نے فلموں میں تو پلک جھپکتے لوٹ مار ہوتے دیکھی ہوگی لیکن حقیقی زندگی میں غنڈوں نے تین کروڑ روپے لوٹ لیے۔ڈکیتی کی یہ انوکھی واردات بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی جہاں دو ڈکیت دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار افراد کی آنکھوں میں مرچیں جھونک کر ان کی زندگی بھر کی کمائی لے اڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو نامعلوم افراد نے فلمی انداز گھات لگا کر موٹر سائیکل پر گزرنے والے دو افراد پر حملہ کیا اور ان کی آنکھوں میں مرچیں جھونک کر ان سے ایک کروڑ روپے (پاکستانی 3 کروڑ روپے سے زائد) لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے متاثرہ افراد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اور جائے وقوعہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس واردات میں وہی افراد ملوث ہوسکتے ہیں جنہیں پہلے سے رقم کی منتقلی کی اطلاع تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ عظیم الدین اور خسرو نامی دو افراد بہادر پورہ سے جیڈی میٹلہ کی جانب موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ کوکٹ پلی اے سی پی دفتر کے قریب پہنچے، پہلے سے گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے انہیں روک لیا اور اچانک آنکھوں میں مرچ ڈال کر نقدی سے بھری تھیلیاں لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ لوٹی گئی رقم حوالہ ہنڈی کی ہوسکتی ہے۔