ٹرمپ ہماری حیران کن کارروائیوں کے لیے تیار رہے، خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کا انتباہ

Wait 5 sec.

تہران (18 مارچ 2026): ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت پر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز نے امریکا کو سخت پیغام دیا ہے۔امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت پر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز ایران کی جانب سے امریکا کو سخت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ہماری حیران کن کارروائیوں کے لیے تیار رہے۔ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امریکا کی 50 سالہ سرمایہ کاری کو تباہ کر دیا۔ دشمن اپنی ناکامی چھپانے کیلیے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ اب تک بہت سے سرپرائز کا اعلان کر چکے ہیں، اب انہیں ہمارے سرپرائز کا انتظار کرنا چاہیے۔ ہم وہ سرپرائز دیں گے کہ دشمن کو ہمیشہ کے لیے پچھتانا پڑے گا۔خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے خطے کے ممالک کو بیرونی طاقتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دشمن کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ایران جنگ سے متعلق تمام خبریںواضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب پہلے ہی علی لاریجانی سمیت دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کا علی لاریجانی کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان