ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی شہر بیتِ شیمش میں تباہی مچادی

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی شہر بیتِ شیمش میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں تل ابیب کو کلسٹر وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی ایرانی میزائلوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہر بیتِ شیمش پر میزائل حملے سے متعدد عمارتیں نشانہ بنیں اور کئی اہم فوجی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، حملوں میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔رپورٹس کے مطابق بیتِ شیمش میں میڈیکل کور اور فوجی بھرتی مراکز بھی حملے کی زد میں آئے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔فوجی سامان اور لاجسٹک سائٹس بھی بیتِ شیمش کے اس علاقے میں ہیں، وسطی اسرائیل میں ہنگامی صورتِ حال اور سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔علی لاریجانی کی شہادت نے جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی ممکنہ راہ بند کر دیایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے، نئے حملے میں میزائل 100 سے زائد اہداف پر لگے ہیں اور اسرائیل میں 200 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔