کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ آدیواسی کانگریس کی نیشنل ٹرائبل ایڈوائزری کونسل کی اہم میٹنگ آج 18 مارچ کو نئی دہلی میں واقعہ پارٹی کے صدر دفتر ’اندرا بھون‘ میں منعقد ہوگی۔ اس بات کی اطلاع آدیواسی کانگریس کے چیئرمین وکرانت بھوریا نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سینئر آدیواسی لیڈران شریک ہوں گے اور جل، جنگل اور زمین جیسے بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔وکرانت بھوریا کے مطابق یہ میٹنگ آدیواسی برادری کے حقوق کو مضبوطی سے اٹھانے اور قومی سطح پر ان کی آواز کو مزید مؤثر بنانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے آدیواسی سماج کو درپیش چیلنجز پر نہ صرف تبادلہ خیال ہوگا بلکہ آئندہ کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔ایکس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں وکرانت بھوریا نے کہا کہ کانگریس پارٹی آدیواسی سماج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور اصل باشندوں کی آواز کو ملک بھر میں پہنچانے میں تعاون کریں۔इंदिरा भवन नई दिल्ली आज देश में आदिवासी समाज के अस्तित्व, सम्मान और अधिकारों की रक्षा के लिए केवल न्याय के सच्चे योद्धा, नेता विपक्ष @RahulGandhi जी निरंतर संघर्ष कर रहे हैं।उनकी दूरदर्शी सोच और प्रतिबद्धता के परिणामस्वरूप राष्ट्रीय आदिवासी सलाहकार परिषद का गठन हुआ है,… https://t.co/TDb86BLkBI— Dr.Vikrant Bhuria (@VikrantBhuria) March 17, 2026انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ٹرائبل ایڈوائزری کونسل کا قیام راہل گاندھی کے وژن کا نتیجہ ہے، جنہوں نے آدیواسی سماج کو قومی سطح پر مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بھوریا کے مطابق یہ کونسل نہ صرف پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرے گی بلکہ زمینی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔کانگریس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے آدیواسی طبقے کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ ملک کی ترقی میں ان کی شمولیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔