ترکیہ نے امریکا، اسرائیل، ایران جنگ رکوانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے جنگ کے خاتمے کیلئے مشرقِ وسطیٰ ممالک کے ہنگامی دورے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مستقل امن کے قیام کیلئے ترکیہ اپنا لائحہ عمل پیش کرے گا۔ترکیہ نے امریکا – اسرائیل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی کارروائی کو ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ جنگ آگ کا گھیرا ہے جو علاقائی استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے ایران کو اشتعال انگیزی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی لانے کا مطالبہ بھی کیا۔حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنا غیرقانونی ہے علی لاریجانی سمیت ایرانی سیاستدانوں کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے سیاسی قتلِ عام کے اقدامات مکمل طور پر غیرقانونی سرگرمیاں ہیں۔