’مجتبیٰ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کو مذہبی طور پر ممنوع قرار دیا ہے‘

Wait 5 sec.

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار کے حصول کا خواہاں نہیں۔نوروز تہوار پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کو مذہبی طور پر ممنوع قرار دیا ہے کوئی بھی ایرانی حکومتی اہلکار ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر سکتا۔پزشکیان نے پیغام دیا کہ ایران اپنے پڑوسیوں سے جنگ نہیں چاہتا، پڑوسی ممالک سےتمام اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں اور ایران کی تمام  مشکلات دشمنوں کی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے امن کیلئے اسلامی ممالک کا سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینےکی تجویز دی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے فضائی دفاع اور بحریہ کو نقصان پہنچانے کے دعوے غلط ہیں، امریکا کہتا کچھ ہے اور حقیقت کچھ اور ہے، دعوؤں کا موازنہ ویتنام جنگ کے دعوؤں سے کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی دعوے کے برعکس ایک ایف 35 طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے، ہماری بہادر افواج کے حملوں کی وجہ سے امریکی بیڑا گیرالڈ فورڈ ناکارہ بنا ہے۔