ایرانی میزائل حملے، اسرائیل میں ملٹری الرٹ جاری

Wait 5 sec.

ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے خدشہ کے پیشِ نظر اسرائیل نے ملٹری الرٹ جاری کر دیا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے فائر کیے گئے مزید میزائلوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے میزائل حملے روکنے کے لیے ڈیفنس سسٹم فعال ہے اور متاثرہ علاقوں میں موبائل الرٹ بھی کیا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں امریکا سے منسلک صنعتوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا اور شہریوں کو انخلاء کی تنبیہ کردی۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی سنگین ترین صورتحال اختیار کر گئی ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے خطے میں موجود تمام ایسی صنعتوں اور فیکٹریوں کو نشانہ بنانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، جن میں امریکہ کے شیئرز (حصص) موجود ہیں۔ایرانی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ان تمام صنعتی علاقوں اور فیکٹریوں پر حملے کیے جائیں گے جن کا تعلق امریکہ سے ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے عام شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے امریکی صنعتی علاقوں اور پلانٹس سے فوری طور پر دور ہو جائیں۔