ایران نے اسرائیلی زیر تسلط علاقے دیمونا پر میزائل برسادیے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں اسرائیل کے جنوبی شہر دیمونا پر میزائل مارے جانے کا لمحہ دکھایا گیا ہے۔فوٹیج میں زور دار دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 20 افراد زخمی ہیں جن میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔یہ پڑھیں: ایران کا اسرائیلی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰواضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران تیسرے ایف 16 طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ لڑا کا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں اینٹی ایئر کرافٹ فائر کی زد میں آیا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مشن منصوبے کے مطابق مکمل کیا ہے۔