ایران کے بیلسٹک میزائل نے اسرائیل کے دو شہر تباہ کر دیے

Wait 5 sec.

ایران نے اسرائیل کے دو شہروں دیمونا اور عراد پر بیلسٹک میزائل حملہ کردیا، اسرائیلی فوج نے دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی حملہ نہ روک سکا، دیمونہ میں جوہری تنصیب سے 13 کلومیٹر دور 40 افراد زخمی ہوئے۔ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ حملے میں 20 عمارتیں تباہ، 10 اسرائیلی ہلاک،تقریباً 200 افراد زخمی ہیں، جن میں کم از کم 11 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ایرانی میزائل حملے کے بعد عرد میں ایمرجنسی نافذ کرکے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس فوری طلب کرکے حملے روکنے میں ناکامی پرتحقیقات شروع کردی گئیں۔اسرائیلی طبی ذرائع کے مطابق متعدد افراد کو شیل کے ٹکڑوں اور بھگدڑ کے دوران چوٹیں آئیں جبکہ کئی افراد شدید خوف و ہراس کا شکار بھی ہوئے، دیمونا میں اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات موجود ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق کم از کم دو میزائل فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر شہروں میں جا گرے، جس سے عمارتوں میں آگ لگ گئی اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملوں کا ہدف ڈیمونا کے قریب واقع جوہری تحقیقی مرکز تھا، اور یہ کارروائی ایران کے نطنز جوہری پلانٹ پر مبینہ امریکی حملے کے ردعمل میں کی گئی۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔