واشنگٹن (22 مارچ 2026): ڈیموکریٹ رکن نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایک جنونی ظالم کے زیرِ قیادت، جو دنیا کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ایران سے جنگ کے بعد صرف دنیا کے دیگر ممالک میں ہی نہیں بلکہ خود امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس میں ٹرمپ کی حامی اور مخالف جماعتوں کے سیاستدان بھی شامل ہیں۔ٹرمپ کے 48 گھنٹوں میں مکمل طور پر آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولنے پر ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ کی رکن یاسمین انصاری نے کڑی تنقید کی ہے۔سوشل میڈیا ایپ پر اپنے پیغام میں یاسمین انصاری نے لکھا ہے کہ ایرانی مظاہرین کے لیے مدد آ رہی ہے سے لے کر پوری آبادی کے خلاف جنگی جرائم کی دھمکی تک، امریکا ایک جنونی ظالم کے زیرِ قیادت ہے، جو اس ملک اور دنیا دونوں کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ایران جنگ سے متعلق تمام خبریںانہوں نے ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے کو لاپروائی اور غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے جنگ کے تباہ کن اثرات سمیت بشمول امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں، کی وارننگ بھی دی۔