ملک بھر میں آج عید الفطر روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پورے ایک ماہ کے روزوں کے بعد آج مساجد میں عید کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز عید کے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں، تاہم مساجد اور عیدگاہوں میں نماز کا وقت پہلے ہی طے کر لیا گیا تھا۔ عید کی نماز کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔Best wishes on Eid-ul-Fitr. May this day further brotherhood and kindness all around. May everyone be happy and healthy. Eid Mubarak!— Narendra Modi (@narendramodi) March 21, 2026اس مبارک موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اہل وطن کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’عید الفطر کی دلی مبارکباد۔ یہ دن ہر طرف بھائی چارے اور ہمدردی کو مزید فروغ دے۔ ہر کوئی خوش اور صحت مند ہو۔ عید مبارک!‘‘Warm greetings to all my fellow citizens on the joyous occasion of Eid-ul-Fitr.Eid is a celebration of compassion, generosity, and togetherness. It reminds us of the strength found in our shared humanity and the beauty of our diverse, pluralistic society.May this blessed… pic.twitter.com/uhjaArbQJR— Mallikarjun Kharge (@kharge) March 21, 2026کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر اہل وطن کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’عید الفطر کے خوشی کے موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ عید ہمدردی، سخاوت اور باہمی اتحاد کا تہوار ہے۔ یہ ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت میں موجود طاقت اور ہماری متنوع، کثیرالثقافتی معاشرت کی خوبصورتی کی یاد دلاتی ہے۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع امن، خوشحالی لائے، اور ہم سب کو اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے مہربانی اور خدمت کرنے کی ترغیب دے۔ عید مبارک!‘‘प्रेम-मोहब्बत, मेल-मिलाप और भाईचारे के त्योहार ईद-उल-फितर की आप सभी को बहुत-बहुत मुबारकबाद। ये त्योहार आप सबके जीवन में ढेर सारी खुशियां लाए। सभी के लिए सुख, समृद्धि और शांति की कामना करती हूं। #EidMubarak pic.twitter.com/3AqckP3YnI— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) March 21, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’محبت و الفت، میل ملاپ اور بھائی چارے کے تہوار عید الفطر کی آپ تمام حضرات کو بہت بہت مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ تہوار آپ سب کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔ میں آپ سب کے لیے سکھ، خوشحالی اور امن و سلامتی کی خواہش کرتی ہوں۔‘‘