بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے پہلے مرحلہ کے لیے جاری ہوئے شیڈول کے مطابق ’فین پارک‘ کا اعلان کر دیا ہے، جہاں آپ بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جیسا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی نے 11 ریاستوں کے 15 شہروں کو فہرست میں شامل کیا ہے۔ بورڈ نے ایک ریلیز جاری کر اس بارے میں جانکاری دی، فین پارک 3 ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔ ہر ویک اینڈ پر مختلف خطوں یعنی شمال، جنوب، مشرق اور مغرب میں 5 فین پارک بنائے جائیں گے۔ News BCCI announces the schedule for the #TATAIPL Fan Parks 2026 for the first three weekends, aligned with the opening phase of TATA IPL 2026.The Fan Parks will be hosted across 15 cities in 11 states during the first three weeks.More details ▶️… pic.twitter.com/5xQdjrq39f— IndianPremierLeague (@IPL) March 23, 2026واضح رہے کہ ’فین پارک‘ کا انعقاد 3 مراحل میں کیا جائے گا: پہلے ہفتے میں 28 اور 29 مارچ، دوسرے میں 4 اور 5 اپریل، جبکہ تیسرے ہفتے میں 11 اور 12 اپریل کو شائقین اس سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ذیل میں ان شہروں کی فہرست دی گئی ہے جہاں یہ پارک قائم کیے جائیں گے:پہلا ہفتہروہتک، ہریانہ: چھوٹو رام پولی ٹیکنک گراؤنڈبھوپال، مدھیہ پردیش: گورنمنٹ ایم وی ایم کالج گراؤنڈناگپور، مہاراشٹر: میکوساباغ میتھوڈسٹ ہائی اسکول کھیل کا میدانتماکورو، کرناٹک: گورنمنٹ جونیئر کالج فیلڈکرشن نگر، مغربی بنگال: ڈی ایل رائے اسٹیڈیمدوسرا ہفتہمتھرا، اتر پردیش: امرناتھ ودیا آشرمجودھ پور، راجستھان: برکت اللہ خان اسٹیڈیمنظام آباد، تلنگانہ: ویمنس ایجوکیشنل سوسائٹی گراؤنڈمیسور، کرناٹک: ایس بی آر آر مہاجن فرسٹ گریڈ کالجبھونیشور، اوڈیشہ: کِٹس یونیورسٹی اسٹیڈیمتیسرا ہفتہمیرٹھ، اتر پردیش: بھینسالی گراؤنڈناڈیاڈ، گجرات: رادھے فارمرتناگیری، مہاراشٹر: آنجہانی پرمود مہاجن اسپورٹس کمپلیکسکوئمبٹور، تمل ناڈو: ہندوستان کالج آف آرٹس اینڈ سائنسراورکیلا، اوڈیشہ: سیکٹر 17 گراؤنڈقابل ذکر ہے کہ تمام ’فین پارک‘ میں لائیو میچ اسکریننگ کے ساتھ ساتھ موسیقی، تفریح، فوڈ کورٹ، بچوں کے لیے کھیل کا میدان اور ورچوئل بیٹنگ کا تجربہ، بالنگ نیٹ، فیس پینٹنگ، چیئر-او-میٹر اور 360 ڈگری فوٹو بوتھ جیسی کئی دلچسپ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ فین پارک کی شروعات 2015 سے ہوئی تھی۔ آئی پی ایل ’فین پارک‘ پہل نے لیگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے آئی پی ایل کا جوش و جنون پورے ہندوستان کے مداحوں تک پہنچا ہے۔ اسی لیے 2026 کے سیزن میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا گیا ہے، تاکہ مختلف شہروں کے شائقین آئی پی ایل کے اس جشن کا بھرپور حصہ بن سکیں۔