فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو نیویارک پولیس نے روک لیا، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد انھیں غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سفارتخانے جاتے ہوئے فرانسیسی صدر کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو راستے میں روکا گیا، میکرون نے پوچھا تو بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ گزر رہا ہے، اس وجہ سے سڑک بند ہے۔میکرون نے اسی وقت فون پر ٹرمپ کو دلچسپ صورتحال سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ میں سڑک پر کھڑا ہوں اور سب کچھ آپ کےلیے بند ہے۔نیویارک پولیس کی جانب سے یوں روکے جانے کے بعد فرانسیسی صدر نے پیدل سفر کی اور لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جارحانہ تقریر میں جہاں یورپی ممالک کو آڑے ہاتھوں لیا تو وہیں میئر لندن کے خلاف بھی سخت زبان استعمال کی، انھوں نے کہا کہ لندن کے میئر صادق خان مسلمان ہیں شریعت کے نفاذ کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں لندن کو دیکھ رہا ہوں جہاں آپ کا ایک خوفناک میئر ہے، ”اب وہ شرعی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، یہ واقعی ایک مختلف ملک ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے۔”’فلسطینی ریاست تسلیم کرنا حماس کیلیے “انعام” ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے‘