بھارت کے مظفر نگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم لڑکی کو قتل کرنے کے بعد گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سنیتا کشیپ کی بیٹی پریانشی کو گزشتہ روز مردہ پایا گیا۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہلانا گاؤں میں رہنے والی سنیتا کے شوہر مہیپال کشیپ کا انتقال ہوچکا تھا، سنیتا کا اس وقت سے ملزم عالم رانا کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ہفتہ کی رات دونوں میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا، بات یہاں تک بڑھ گئی کہ عالم نے سنیتا کا گلا گھونٹ دیا۔ قتل کے ملزم بعد گھر کو باہر سے تالا لگا کر موقع سے فرار ہو گیا۔متوفیہ کی بیٹی پریانشی نے بتایا کہ وہ اس رات گھر کے اندر ایک کمرے میں سو رہی تھی۔ اس کی ماں سنیتا اور عالم رانا باہر کے کمرے میں تھے۔ صبح جب پریانشی بیدار ہوئی تو اس نے اپنی ماں کو مردہ پایا۔ لوگوں نے اس کے چچا اور پولیس کو اطلاع دی اور گھر والوں کو بلایا۔پولیس کے مطابق تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم عالم اکثر شاملی روڈ پر سفر کرتا تھا۔ رات کو پولیس ٹیم کو دیکھ کر اس نے اپنا راستہ بدل لیا۔رپورٹس کے مطابق تعاقب کرنے پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اپنے دفاع میں، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس سے عالم کی پیر پر گولی لگی۔ اسے زخمی کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عالم رانا سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔