ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

Wait 5 sec.

تہران(29 ستمبر 2025): ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی  کرنے کے الزام میں ’اسرائیل کے اہم ترین جاسوسوں میں سے ایک‘ کو پھانسی موت دے دی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کا نام بہمن چوبی تھا، بہمن چوبی نے اسرائیلی جاسوسی ادارے کے ساتھ ڈیٹا بیس کے شعبے میں وسیع پیمانے پر تعاون کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق آج صبح قانونی کارروائی کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی، بہمن چوبی ڈیٹا بیس سسٹمز کا ماہر تھا اور ایک کمپنی میں کام کے دوران اپنی مہارت کے ذریعے ایران کے اہم اور ٹیلی کمیونیکیشن منصوبوں تک رسائی حاصل کر چکا تھا۔ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریںاسرائیلی جاسوس کمپنی کے تمام منصوبوں میں مینیجر کے طور پر کام کرتا تھا اس دوران اس نے ایران کے اہم ڈیٹا بیسز تک اعلیٰ سطح کی رسائی حاصل کرلی تھی۔واضح رہے کہ ایران نے جون میں اسرائیل کے جنگ کے بعد سے جاسوسی کے الزام میں 9 افراد کو پھانسی دی ہے، اسرائیل نے ایران کے ساتھ فضائی جنگ کی، جس میں کئی افراد  شہید ہوئے، جن میں کئی فوجی کمانڈرز شامل تھے، ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر میزائل حملے کیے۔ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی