ریچھ کے خوف ناک حملے کی ویڈیو، نوجوان نے خود کو کیسے بچایا؟

Wait 5 sec.

روس میں ایک خوش قسمت آدمی اس وقت غضب ناک ریچھ کے اچانک حملے سے بال بال بچا جب وہ گاڑی کھڑی کر کے جانے لگا تھا، معجزانہ طور پر بچ نکلنے والے نوجوان کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔یہ واقعہ جمعرات 25 ستمبر کو روس کے جزیرہ نما کامچٹکا کے ایک شہر پیٹرو پاولوسک-کامچٹسکی میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتے شخص پر اچانک ایک ریچھ نے حملہ کر دیا لیکن اس نے اپنی کھڑی کار کی پچھلی سیٹ پر غوطہ لگا کر اپنی جان بچائی۔فوٹیج کے مطابق خوف ناک ریچھ نے نوجوان کو پکڑنے اور چیر پھاڑنے کے لیے گاڑی کے دروازے پر حملہ کیا، اس نے گاڑی پر پنجے مارے اور اس پر پنجوں کے گہرے نشان بنا دیے۔افغانستان نے امریکی شہری عامر امیری کو رہا کر دیاریچھ ابھی کسی طرح گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش میں تھا جب پارکنگ میں کھڑی پاس والی کار جلدی میں وہاں سے نکل گئی، اور ریچھ اسے دیکھ کر اس کے پیچھے بھاگنے لگا۔بعد ازاں اسی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے مبینہ طور پر ایک ریچھ نے اسپورٹس کمپلیکس کے قریب ایک 12 سالہ لڑکے پر حملہ کیا، جس سے لڑکا زمین پر گرا اور اس کو حملے میں چوٹیں آئیں، جس پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔کچھ ہی دیر بعد ریچھ نے ایک مقامی اسکول کے باہر ایک 84 سالہ خاتون پر حملہ کیا، جس سے خاتون کو کھوپڑی پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔ حکام نے بتایا کہ رضاکار گشت پر موجود ایک شکاری نے حملوں کے فوراً بعد ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/09/bear-attack.mp4