افغانستان نے امریکی شہری عامر امیری کو رہا کر دیا

Wait 5 sec.

کابل (29 ستمبر 2025): افغانستان نے گوانتانامو بے میں موجود آخری افغان قیدی کے بدلے امریکی شہری عامر امیری کو جیل سے رہا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان نے قطر کی ثالثی کے نتیجے میں امریکی شہری عامر امیری کو رہا کر دیا، عامر دسمبر 2024 سے افغانستان میں زیرِ حراست تھے۔امریکی شہری کی رہائی امریکا کے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کے دورۂ افغانستان کے دوران ہوئی ہے، طالبان حکومت نے اگست 2021 میں امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد یہ پانچواں امریکی شہری رہا کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدلے میں امریکا افغان قیدی محمد رحیم کو رہا کرے گا، محمد رحیم گوانتانامو بے میں افغانستان کے آخری قیدی ہیں۔افغانستان اور پاکستان کے مثبت تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہیں: افغان وزیر خارجہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یرغمالیوں کے معاملات کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے خوش گوار لمحہ ہے۔ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغان حکومت شہریوں کے مسائل کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی اور سفارت کاری کے ذریعے ان مسائل کے حل کے راستے نکالے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے قیدی کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے پر قطر کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ایڈم بوہلر نے کابل اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے پچھلے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ باقی مسائل پر بات چیت جاری رہے گی۔