امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا۔ڈوبلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں عظیم بننے کا حقیقی موقع ہے سب پہلی بار کسی خاص مقصد کیلئے یکجا ہیں ہم یہ کام مکمل کر کے رہیں گے۔صدرٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عظمت حاصل کرنے کا نایاب موقع ہے سب تیار! ہم مشرق وسطیٰ میں عظمت حاصل کرکےدکھائیں گے۔صدر ٹرمپ کے بیان کو خطے کی آئندہ پالیسی اور کسی ممکنہ معاہدے سے جوڑا جا رہا ہے۔دوسری جانب جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ غزہ ڈیل قبول کرنے کے حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی وضاحت آگئی۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس نے واضح کیا ہے کہ مزاحمتی تنطیم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا منصوبہ موصول نہیں ہوا۔یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہیں جب اسرائیل غزہ میں بھرپور فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔حماس کی جانب سے ردعمل اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مزاحمتی تنظیم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ غزہ ڈیل قبول کر لی جس کے تحت سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور اسرائیلی فوج غزہ سے نکل جائے گی۔