ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔مہاتیر محمد کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی تقریباً 66,000 فلسطینیوں کا قتل، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، نسلوں تک بلکہ ممکنہ طور پر "صدیوں” تک یاد رکھی جائے گی۔الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ غزہ خوفناک ہے، انہوں نے حاملہ ماؤں کو مار ڈالا… ابھی پیدا ہونے والے بچے، نوجوان، لڑکے اور لڑکیاں، مرد اور عورتیں، بیمار اور غریب… یہ کیسے بھلایا جا سکتا ہے؟”ان کا کہنا تھا کہ "یہ شاید صدیوں تک نہیں بھولے گا۔”مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے تجربے سے کچھ نہیں سیکھا‘ وہ وہی کچھ چاہتا ہے جو ان کے ساتھ ہوا، وہ عربوں کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔