استنبول : ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے باعث کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں۔اس حوالے سے ترک ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ کوتاہیہ کے ضلع سِماؤ میں تھا۔جس کی گہرائی 8 اعشاریہ 5 کلومیٹرتھی۔ جھٹکے استنبول، ازمیر اور بورصہ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔رپورٹ کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ متعلقہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔