استنبول سمیت کئی شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکے

Wait 5 sec.

ترکیہ میں پانچ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ کوتاہیہ کے ضلع سِماو میں تھا اور اس کی گہرائی آٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر تھی۔جھٹکے استنبول، ازمیر اور بورصہ تک محسوس کیےگئے۔ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متعلقہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔اگست میں، 6.1 کی شدت کا زلزلہ پڑوسی صوبے بالی سیر کے سنڈیرگی میں آیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔اس کے بعد سے، بالیکیسر کے ارد گرد کے علاقے کو چھوٹے جھٹکے لگے ہیں۔ ترکی بڑی فالٹ لائنوں میں شامل ہیں جہاں زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں۔