لندن میں نصب مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا

Wait 5 sec.

لندن کے تاریخی ٹیویسٹاک اسکوائر میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے مسمار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گاندھی جیانتی اور اقوام متحدہ کے ’یومِ عدم تشدد‘ کی تقریبات سے چند روز قبل رونما ہوا، تقریبات 12 اکتوبر کو منعقد کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے اس اقدام کو ’شرمناک‘ اور ’عدم تشدد کے پیغام پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق واقعہ ایسے ایام میں رونما ہوا جب مہاتما گاندھی کو امن و رواداری کی علامت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔غزہ میں اسرائیل 60 ہزار سے زائد افراد کا قتل عام کرچکا، پریانکا گاندھییاد رہے کہ بھارتی شہری ہر سال 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے اس مجسمے کے پاس جمع ہو کر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق کردی گئی ہے کہ مجسمہ مسخ کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔