امریکا کی ایرانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاری

Wait 5 sec.

امریکا سیکڑوں ایرانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کررہا ہے، میکسیکو کے راستے آنے والے ایرانیوں کو جلد امریکا بدر کیا جائے گا۔غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ امریکا 400 ایرانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کررہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت ایرانی شہریوں کو ملک سے ڈی پورٹ کیا جائیگا۔ایرانی وزارت خارجہ نے شہریوں کے امریکا سے ڈی پورٹ ہونے سے متعلق کہا کہ پہلے مرحلے میں 120 ایرانی شہری ڈی پورٹ ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ زیادہ تر ایرانی شہری جنھیں ڈی پورٹ کیا جائیگا وہ میکسیکو کے راستے غیرقانونی طریقے سے امریکا داخل ہوئے تھے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ڈی پورٹ سے متعلق لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اقدام غیرمعمولی تعاون کی مثال ہے۔امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے مستقل رہائش کیسے اختیار کر سکتے ہیں؟ تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں