سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری

Wait 5 sec.

کراچی: سعودی عرب جانے کے خواہش مند مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سائیکو ٹراپک ادویات استعمال کرنے والے مسافروں کے لئے سعودی عرب میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، یکم نومبر سے سائیکو ٹراپک ادویات کا استعمال کرنے والے مسافروں کو پہلے سعودی حکومت کو آگاہی لازمی دینا ہوگی۔رپورٹس کے مطابق سائکو ٹراپیک ادویات کو سعودی وزارت صحت کے پورٹل پر پرواز سے قبل لازمی رجسٹر کرنا ہوگا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز کے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں، نشہ آور یا سائیکو ٹراپیک ادویات۔کو سعودی ڈرگ کنٹرول سسٹم پر پہلے رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔سعودی عرب آنے والوں کیلیے بینک اکاؤنٹ سے متعلق خوشخبریسائیکو ٹراپک ادویات کو سعودی وزارت صحت کے لنک cds.fada.gov.sa پر لازمی رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔ ادویات سے متعلق کلیئرنس لازمی لینا ہوگی۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خلاف ورزی پر مسافروں اور ایئرلائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تمام ایئرلائنز کو یکم نومبر سے نئی ہدایات پر لازمی عمل کے لیے نیا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔